سوات ۔ تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ نے کہا ہے کہ دوبارہ فوجی آپریشن کیا گیا تو خود کش حملے کریں گے۔تحریک طالبان کے امیر مولانا فضل اللہ نے تحصیل کبل اور مٹہ کے درمیان واقع پہاڑی علاقے تاران میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد حکومت چند ڈالروں کے عوض واشنگٹن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔دوبارہ فوجی آپریشن کیا گیا تو اس کا مقابلہ کرنے کی بھرپور تیاری کر لی گئی ہ اورایسی صورت حال میں خود کش حملے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز اسکولوں کو اس لئے نذر آتش کیا جا رہا ہے ہ وہ سرکاری املاک ہیں اگر حکومت طالبان کے گھروں کو تباہ کرے گی تو سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طالبان اکھٹے ہو چکے ہیں اور طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔مولانا فضل اللہ نے کہا کہ قوم کی اصلاح کرنا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے۔دوسری جانب تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سوات سے فوج اور ایف سی واپس چلی جائے اور شریعت نافذ کر دی جائے تو وہ امن و امان کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 28, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment