International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 28, 2008

خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں بننی چاہیئے، نواز شریف



واشنگٹن ۔ پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سربراہ نواز شریف نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ کے بارے میں وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چاہے جو بھی جمہوری حکومت ہو، اس کا نصب العین یہی ہونا چاہیئے کہ امریکہ سمیت تمام ملکوں کے ساتھ باہمی احترام کا رشتہ برقرار رہے۔لندن سے فون پر بات کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں پاکستان کی طرف سے فوجی کارروائیوں میں شدت لانے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں پرویز مشرف کی حکومت نے جو کیا ہے، اس کی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے۔ انھوں نے نہ تو کبھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا نہ کسی اور سے اس سلسلے میں مشورہ کیا۔ لیکن اگر اس کے باوجود امریکہ کو یہ شکایت ہے کہ کافی کچھ نہیں کیا تو پھر اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انھوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا پاکستان کے مستقبل سے گہرا تعلق ہے، اس لیے اس مسئلے کو محدود پیمانے پر حل کرنے کی بجائے پارلیمنٹ سے حل کرایا جائے۔

No comments: