International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 28, 2008
سرحد کے آٹھ اضلاع ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ہائی سکیورٹی زون میں شامل
سوات میں تحریک طالبان کی جانب سے امن معاہدہ معطل کرنے کے بعد سیکورٹی حالات بہتر بنانے کی ہدایتپشاور ۔ سوات میں تحریک طالبان کی جانب سے امن معاہدہ معطل کرنے کے بعد سرحد کے آٹھ اضلاع کو ممکنہ تخریب کاری اور دہشت گردی کے پیش نظر ہائی سکیورٹی زون میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع میں سیکورٹی کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ سوات میں مقامی طالبان کی جانب سے امن معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے بعد اور ممکنہ آپریشن کے پیش نظر خودکش حملوں اور امن وامان کی صورتحال کے لئے سرحد کے آٹھ اضلاع کو نئے سیکورٹی پلان کے تحت ہائی سکیورٹی زون میں شامل کر دیاگیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ممکنہ تخریب کاری اور دہشت گردی صوبے کے ان آٹھ اضلاع میں کی جا سکتی ہے جہاں پر تخریب کار اور دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے مقامات کے باہر کاروائی کر سکتے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے آٹھ اضلاع کو ہائی سیکورٹی زون میں شامل کر دیا ہے ۔ ان اضلاع میں پشاور ، مردان ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، نوشہرہ ، ابیٹ آباد اور ٹانک کا شامل ہیں جبکہ باقی اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیکورٹی کے حالات کے پیش نظر چوکس رہیں ۔ تمام سرکاری وغیر سرکاری اہم مقامات پر سیکورٹی کے دستوں میں اضافہ کیا جائے ۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ بین الاضلاعی کے مسافرجو کہ سراؤں ، ہو ٹلوں ، گیسٹ ہاوسز میں رہائش پذیر ہیں کی نگرانی کی جائے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment