International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 28, 2008
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانے امریکی فوج کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے ، بارک اوبامہ
شکاگو ۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوبامہ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکا کے موقع پر ایک بار پھر الزام لگایاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کے محفوظ پناہ گاہیں امریکی فوج کے لیے بہت بڑے مسائل پیدا کر رہی ہیں ۔ شکاگو میں اقلیتی صحافیوں کے یونٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اوبامہ نے سینئر فوجی حکام سمیت بش انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے اس موقف کو دہرایا کہ قبائلی علاقوںمیں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مزید موثر تعاون کی ضرورت ہے اوبامہ نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں جس کا امریکی فوج تعاقب نہیں کر سکتی اور یہ محفوظ ٹھکانے امریکی فوج کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اوبامہ نے کہاکہ ہم افغانستان میں ضرورت کے پیش نظر مزید فوج بھیج رہے ہیں لیکن ہمیں ان محفوظ ٹھکانوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے مزید موثر تعاون کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے افغانستان میں استحکام لانا ہے تو پھر یہ افغانستان سے چند میلوں کے فاصلے پر پاکستان کی سرحدی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے قائم تربیتی کیمپوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر قابو پانے میں ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو فرقہ امریکیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ہمیں ان سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کو ساتھ شامل کرناچاہیے ۔ اسی صورت میں مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدارتی امیدوار نے گزشتہ اگست کے بعدکئی مواقع پر سخت لہجے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر واشنگٹن کو ٹھوس اینٹلی جنس شواہد ملے تو القاعدہ اور طالبان سے نمٹنے کے لیے یکطرفہ طور پر پاکستان میں کارروائی کی جائے گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment