کراچی ۔ منی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر نئی تاریخی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہوئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 69.82 روپے اور قیمت فروخت69.88 روپے رہی جبکہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کے بلوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب اور روپے کی قدر پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔منی مارکیٹ میں اس سے قبل 20 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح 69.60 روپے پر ریکارڈ ہوا تھا جس پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مارکیٹوں میں کی جانیو الی مداخلت سے روپے کی قدر کو کنٹرول کیا گیا تھا۔کرنسی ڈیلروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے احساسات منفی ہیں اور کسی اچھی توقعات کی امید نہیں نظر آرہی ہے۔تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں سال رواں کے آغاز سے 13.3 فیصد کمی ہوچکی ہے۔روپے کے مقابلے میں جمعرات کو دیگر کرنسیوں میں یورپی یورو ی قیمت خرید 108.5 روپے اور قیمت فروخت108.70 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 135.95 روپے اور قیمت فروخت136.15 روپے ریکارڈ ہوئی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 4, 2008
روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی ۔ منی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر نئی تاریخی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہوئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 69.82 روپے اور قیمت فروخت69.88 روپے رہی جبکہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کے بلوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب اور روپے کی قدر پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔منی مارکیٹ میں اس سے قبل 20 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح 69.60 روپے پر ریکارڈ ہوا تھا جس پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مارکیٹوں میں کی جانیو الی مداخلت سے روپے کی قدر کو کنٹرول کیا گیا تھا۔کرنسی ڈیلروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے احساسات منفی ہیں اور کسی اچھی توقعات کی امید نہیں نظر آرہی ہے۔تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روپے کی قدر میں سال رواں کے آغاز سے 13.3 فیصد کمی ہوچکی ہے۔روپے کے مقابلے میں جمعرات کو دیگر کرنسیوں میں یورپی یورو ی قیمت خرید 108.5 روپے اور قیمت فروخت108.70 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 135.95 روپے اور قیمت فروخت136.15 روپے ریکارڈ ہوئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment