اسرائیل اس سال کے آخر تک ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ پینٹاگان کے سینئر اہلکار کا دعوی
میڈرڈ ۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف کسی قسم کی طاقت کا انتہائی جارحانہ انداز مین جواب دے گا جس کا تصور بھی نہیںکیا جا سکتا ۔ ایران کے وزیر پٹرولیم ولیم حسین نو زہری نے سپین میں ہونے والی پندرہویں بین الاقوامی پٹرولیم کانفرنس میں کہا کہ ایران اپنے اوپر ہونے والے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایران ایسی صورت حال میں تیل کی پیداوار اور برآمد بند نہیں کرے گا تاہم اس پر شدید ردعمل ظاہر کرے گا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ادھر ایران کے انقلابی گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے حملے کا خطرناک میزائلوں سے جواب دیگا اور پرشین گلف ریجن میں تیل پر مکمل قبضہ کرلے گا۔ تاہم امریکہ نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کبھی بھی نہیں ہونے دے گا۔ امریکہ اسرائیل کا ایران کے ساتھ تلخ بیان بازی اور کشیدہ صورت حا ل کے تناظر میں ایک غیر ملکی خبررساں ادارے نے پینٹاگان کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے کہ اسرائیل اس سال کے آخر تک ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment