International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 4, 2008

وکلاء کی تحریک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے شروع کی گئی ہے اس کو کامیابی سے ہمکنارہونا چاہیے ۔جسٹس افتخار محمد چوہدری



اسلام آباد ۔ معزول چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ وکلاء کی تحریک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے شروع کی گئی ہے اس کو کامیابی سے ہمکنارہونا چاہیے۔ آج سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلاء تحریک اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے جب وکلاء اپنے اندر اتحاد پیدا کریں اور مل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ملک میں آئین کی بحالی کیلئے شروع کی گئی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گاانہوںنے کہا کہ میں اس تحریک کی قیادت نہیں کر سکتا ہوں کیونکہ میں آج بھی پاکستان کا چیف جسٹس ہوں جس کی وجہ سے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے میں قیادت نہیں کر سکتا چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مجھے وکلاء تحریک کی قیادت سنبھالنا بھی پڑے تو میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ مجھے موجودہ وکلاء قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم ہو گی انہوںنے کہا کہ اسی تحریک کے نتیجے میں پاکستان میں آزاد اور خود مختار عدلیہ کا قیام ہو گا اور عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا

No comments: