International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, March 29, 2008
پاکستان ، نیٹو اور افغان فورسز کے درمیان سرحدی علاقوں میں مشترکہ گشت پر اتفاق ہو گیا
اسپین بولدک ۔ پاکستان ، نیٹو اور افغان فورسز کے درمیان سرحدی علاقوں میں مشترکہ گشت پر اتفاق ہو گیا ہے پاک افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک میں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام کے درمیان پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے اور اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر خالد مختار فرحانی کمانڈنٹ پشین سکاؤٹس کرنل آغا حفیظ حیدر نے کی نیٹو فورسز کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل کیریئر اور میجر بوگن نے نمائندگی کی افغان سرحدی فورسز کی جانب سے جنرل سیف اللہ اور افغان سرحدی فورسز کے کمانڈر عبدالرزاق خان شریک ہوئے اجلاس میں پاک افغان سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اجلاس میں مواصلاتی رابطہ بحال کرنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورتحال میں ایک دوسرے کو آگاہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد واپس چمن پہنچ گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment