زرداری ججز کی بحالی پر مشرف اور امریکہ سے کئے گئے وعدے توڑ کر ان کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے ‘ ذرائع
لاہور ۔حکمران جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ ججز کی دی گئی ڈیڈ لائن میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں مزید کوئی ملاقات طے نہیں ۔ ججز کی بحالی کے لئے مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ آصف علی زرداری ججز کی بحالی کے معاملے پر صدر پرویز مشرف اور امریکہ سے کئے گئے وعدے توڑ کر ان کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے ۔مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف پیر کی صبح لندن سے لاہور پہنچیں گے ۔ لندن میں موجود مسلم لیگ ( ن ) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اتوار کو برطانیہ کے وقت کے مطابق رات 8 بجے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے اور پیر کی صبح لاہور پہنچیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر پریس کانفرنس کر کے قوم کو ججز کی بحالی کے حوالے سے صورت حال سے آگاہ کریں گے ۔

No comments:
Post a Comment