امریکی دباؤ کے باوجود نواز شریف کی استقامت میں ایک بہت بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ ٹی وی انٹرویو
اسلام آباد ۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) حمید گل نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے معاملے میں میاں نواز شریف کی نیت پر کوئی شک نہیں وہ امریکی کانگریس کی سخت مخالفت اور دباؤ کے باوجود بڑے یکسو ہیں اور انتہائی استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جس کے لئے ہم ان کے معترف ہیں ان کی یہ استقامت ملک میں ایک بہت بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی کیونکہ اس نیک مقصد میں عوام ان کے ساتھ ہیں آج ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں حمید گل نے کہا کہ نواز شریف تحسین ن کے مستحق ہیں کہ امریکہ کے شدید دباؤ کے باوجود ججوں کی بحالی میں یکسو ہیں حالانکہ امریکی کانگریس کے ان ریمارکس کے باوجود کہ ’’ ہم ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں ‘‘ اور امریکی صدر بش نے بھی کہہ دیا ہے کہ میاں نواز شریف زمینی حقائق سے مطالبقت نہیں رکھتے امریکہ کے اس دباؤ کے باوجود نواز شریف اپنے عزم پر قائم ہیں اور بالآخر انہیں اپنے اسی موقف پر قائم رہنا ہو گا ۔ جو اس وقت پاکستانی قوم کی خواہشات ہیں حمید گل نے کہا کہ نواز شریف کی سلامتی کو بہت خطرہ ہے انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ کھلم کھلا پتے لگا کر بیٹھاہوا ہے ۔ اگر نواز شریف کھل کر سامنے آ جاتے ہیں تو پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہو گی اور یہاں پر بہت بڑی تبدیلی آئے گی ۔ کیونکہ صرف قومی عزت وقار ملکی سلامتی کا مسئلہ نہیں ہے اب تو روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ جب لوگوں کے بچے بھوکے مرنا شروع ہوں گے تو انقلاب برپا ہو گا اور امریکہ بھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ پاکستان میں انقلاب آ جائے ۔ میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ لیڈر قربانیاں دیتے آئے ہیں ۔ مگر نواز شریف کو یہ جاننا چاہئے کہ ان کو کہاں سے خطرہ ہے ۔ آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ بے نظیر کی شہادت میں کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے ان کا اشارہ کس طرف ہے وہ کھل کر بیان کریں ۔ تاکہ قوم کو پتہ چلے اور انشاء اللہ یہ قوم ساتھ دے گی اس میں بڑی ہمت ہے میرے خیال میں آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سٹینڈ لیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہم ضرور کامیاب ہوں گے ۔ قوم ان کا ساتھ دے گی ۔

No comments:
Post a Comment