پڈعیدن ۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ججز کو بحال ہونا چاہیئے اورعدلیہ کی بحالی سے عوام کو انصاف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہروفیروز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کا اتحاد کچی بنیادوں پر ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کو مظبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتا ، کمزور ممالک پر حکومت کر کے امریکہ اپنے مفادات حاصل کرتا رہا ہے ۔ پاکستان کی عدلیہ کی بحالی میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اوروہ نہیں چاہتا کہ اعلیٰ عدلیہ بحال ہو ۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پی پی شہید بھٹو چاہتی ہے کہ نوجوان آگے آکر اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام 60 برسوں سے آزمائے ہوئے لیڈروں کو بار بار آزمانے سے گریز کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بحرانوں کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ان کا درد سمجھ سکیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, May 11, 2008
نواز لیگ کا اتحاد کچی بنیادوں پر ہے ، عدلیہ کی بحالی میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔غنویٰ بھٹو
پڈعیدن ۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ججز کو بحال ہونا چاہیئے اورعدلیہ کی بحالی سے عوام کو انصاف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہروفیروز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کا اتحاد کچی بنیادوں پر ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کو مظبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتا ، کمزور ممالک پر حکومت کر کے امریکہ اپنے مفادات حاصل کرتا رہا ہے ۔ پاکستان کی عدلیہ کی بحالی میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اوروہ نہیں چاہتا کہ اعلیٰ عدلیہ بحال ہو ۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پی پی شہید بھٹو چاہتی ہے کہ نوجوان آگے آکر اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام 60 برسوں سے آزمائے ہوئے لیڈروں کو بار بار آزمانے سے گریز کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بحرانوں کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو ان کا درد سمجھ سکیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment