International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, May 11, 2008
حکمران اتحاد میں ججز کی بحالی کے ایشو پر مفاہمت نہ ہونے کا خدشہ ، اے پی ڈی ایم میں احتجاجی تحریک منظم کرنے کے بارے میں صلاح مشورہ شروع
اسلام آباد ۔ حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ججز کی بحالی کے معاملے پر مفاہمت نہ ہونے کے پیش نظر اے پی ڈی ایم میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تحریک منظم کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد ‘ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان اس ایشو کے حوالے سے قریبی رابطہ ہے ۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کی پریس کانفرنس سے قبل بھی تینوں قائدین کے درمیان رابطہ ہو اتھا ۔ جس میں اتفاق ہوا ہے کہ ججز کی بحالی کے معاملے پر آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان 14 مئی بدھ کو اسلام آباد میں اے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا ۔ اے پی ڈی ایم کے ذرائع کے مطابق 14 مئی کا سربراہی اجلاس فیصلہ کن اجلاس ہو گا ۔ اے پی ڈی ایم نے حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے ججز کی بحالی کے ایشو پر امریکی عہدیداروں کی بات چیت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment