International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 11, 2008

کسی غیر قانونی کام کو درست کرنے کے لئے کسی غیر قانونی عمل میں پڑنا نہیں چاہتے ‘ زرداری



لندن ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سینئر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہین جس کے لئے قانونی طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے یہاں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مصالحت اور مفاہمت کے عمل کا تقاضا ہے کہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج غربت اور ١٦ کروڑ عوام کا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی غیر قانونی کام کو درست کرنے کے لئے کسی غیر قانونی عمل میں پڑنا نہیں چاہتے ۔ مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما نواز شریف کے ساتھ بات چیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کی بحالی کی بات کر رہے ہیں اور ججوں کی بحالی اس انداز میں چاہتے ہیں کہ کسی کو اپنے عہدے سے محروم ہونا نہ پڑے

No comments: