اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کل پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اس اجلاس میں تمام پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو گا۔ اور اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی سے شروع دن سے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم وزارتیں نہیں لیتے آپ حکومت بنائیں ہم تعاون کریں گے مگر پی پی پی کے بھرپور اصرار پر حکومت میں شامل ہونا پڑا اور ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی یہ شرط رکھی کہ اگر قرار داد کے ذریعے ججز کو بحال کیا جائے تو ہم وزارتیں لینے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک میں شائع ہونے ان کے ساتھ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی پر مسلم لیگ(ن) کا اصولی موقف ہے اور وہ اس پر آج بھی قائم ہے ۔ ہم ملک کی بہتر اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنے موقف کو بہترین راستہ سمجھتے ہیں اس کے لیے اگر کسی بھی صورت حال سے گزرنا پڑا ہم گزرنے کے لیے تیار ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, May 11, 2008
وزارتیں قرارداد کے ذریعے ججوں کی بحالی کی شرط پر لی تھیں ، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔ راجہ ظفر الحق
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کل پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اس اجلاس میں تمام پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو گا۔ اور اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی سے شروع دن سے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم وزارتیں نہیں لیتے آپ حکومت بنائیں ہم تعاون کریں گے مگر پی پی پی کے بھرپور اصرار پر حکومت میں شامل ہونا پڑا اور ہم نے حکومت میں شامل ہونے کی یہ شرط رکھی کہ اگر قرار داد کے ذریعے ججز کو بحال کیا جائے تو ہم وزارتیں لینے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک میں شائع ہونے ان کے ساتھ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی پر مسلم لیگ(ن) کا اصولی موقف ہے اور وہ اس پر آج بھی قائم ہے ۔ ہم ملک کی بہتر اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنے موقف کو بہترین راستہ سمجھتے ہیں اس کے لیے اگر کسی بھی صورت حال سے گزرنا پڑا ہم گزرنے کے لیے تیار ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment