International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 11, 2008

نواز شریف کی رچرڈ باؤچر سے ملاقات ، ججز کی بحالی کے ایشو پر بیرونی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا


اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے ملاقات میں ججز کی بحالی کے ایشو پر بیرونی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ اس ایشو کے بارے میں امریکہ کی براہ راست مداخلت پر سیاسی سفارتی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر آج اتوار کو مختصر دورے پر پاکستان کے حکمران اتحاد کے قائدین سے عدالتی بحران پر بات چیت کے لیے لندن پہنچے ۔ امریکہ کی جانب سے ججز کی بحالی کے بارے میں مائنس ون کا فارمولا لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور رچرڈ باؤچر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔امریکی عہدیدار نے ججز کی بحالی کے ایشو پر نواز شریف کو اپنے موقف میں لچک پیدا کرنے پر آمادہ نہیں کر سکے ہیں ۔ ملاقات کے موقع پر برطانیہ میں امریکی سفیر بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کا عوامی مینڈیٹ کا تقاضا ہے کہ معزول ججز کو ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے ۔ اس بارے میں مسلم لیگ(ن) کے اراکین پارلیمنت نے حلف بھی اٹھا رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بیرونی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

No comments: