International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 15, 2008

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا


اسلام آباد۔ ایوان صدر نے 3 نومبر 2007 کو معزول کئے گئے ججوں کی از سر نو تقرری کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے آج ایوان صدر میں ججوں کی از سر نو تقرری کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی۔ وہاں موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، شریف الدین پیرزادہ، اٹارنی جنرل ملک قیوم موجود تھے۔ صدر مشرف نے ان شرکاء کی مشاورت سے معاملات طے کئے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری طارق عزیز اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی وہاں موجود تھے۔ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایوان صدر کے ترجمان سے بارہا رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور چیف جسٹس کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کے بیان پر اکتفا کیا جائے۔

No comments: