International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 15, 2008

جعلسازی کے ذریعے قائم کی گئی اسرائیلی ریاست کو نیست و نابود کر دیں گے ، ایرانی صدر

تہران ۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسرائیل دم توڑ رہا ہے اور یہ کہ مغربی ایشیاء کے عوام اگر موقع ملے تواسے تباہ کر دیں گے ۔ احمدی نژاد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش اسرائیل کی ساٹھویں سالگرہ کے جشن میں حصہ لینے کے لیے مغربی ایشیاء کے دورے پر آج ہی تل ابیب پہنچے ہیں ۔ احمدی نژاد نے ایران کے شمالی شہر گورگن میں کہاکہ صیہونی حکومت دم توڑ رہی ہے ۔ انہوںنے اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجرمین یہ تصور کر رہے ہیں کہ جشن کی تقاریب منعقد کرتے ہوئے وہ صیہونی حکومت کو وہ موت سے بچا سکتے ہیں ۔ انہیں ( صیہونیوں کو ) یہ جان لینا چاہیے کہ علاقہ کے ممالک اس جعلی اور مجرم حکومت سے نفرت کرتے ہیں اور اگر انہیں چھوٹے سے چھوٹا اور مختصر ترین موقع دے دیا جائے تو علاقہ کے یہ ممالک اسے نیست و نابود کر دیں گے۔دریں اثناء ایرانی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل جعل سازی کے ذریعے قائم کی گئی ریاست ہے اس کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ خطے کے ممالک اس سے نفرت کرتے ہیں ۔ اگر تھوڑا سا بھی موقع ملا تو یہ ممالک اسرائیل کا وجود جڑ سے ختم کر دیں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہودی ریاست موت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ منانا ایسے ہی ہے جیسے کسی مردہ شخص کی سالگرہ منائی جائے۔

No comments: