نیو یارک ۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ صدرپرویز مشرف امریکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور امریکہ کا منصوبہ ہے کہ2015 تک پاکستان کو توڑ دیا جائے نیویارک کے شائع ہو نے والے اردو ہفت روزہ کو فون پر دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ صدر مشرف وہی کچھ کر رہے ہیں جو امریکہ چاہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا منصوبہ ہے کہ پاکستان کو2015 تک پاکستان کو تقسیم کر دیا جائے انہوں نے آئی اے ای اے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ عالمی ادارہ نہیں بلکہ امریکہ اور یہودیوں کا مشترکہ ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ میں اس ادارے کے سامنے پیش ہو نے کا پابند نہیں ہوں انہو ںنے لیبیا کے بارے میں کہا کہ پسبا جھوٹ بولتا ہے اس نے ہم سے کوئی سامان نہیں لیا بلکہ مادر نازی جس شخص نے سامان خریدا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت جب انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ خوف سے نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کیا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ کہا جا رہا تھا ملک پر بمباری کر دی جائے گی اگر آپ نے یہ جرم اپنے سر نہ لیا انہوں نے کہا کہ دوسرا آدمی جھوٹ پر جھوٹ بول رہا اب وقت آ گیا ہے کہ میں سچی تصویریں عوام کے سامنے لے آؤں انہوں نے کہا کہ میری رپورٹ محمود الرحمان رپورٹ کی طرح نہیں چھپے گی بلکہ میں نے سب کچھ اپنے بیوی بچوں کو بتادیا ہے اور جلد ہی قوم حقیقت جان جائے گی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی جان کو کسی قسم کا خطرہ ہے جو اب میں ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ میں ایک سچا اور پکا مسلمان ہوں اور زندگی موت خدا کے ساتھ میں ہے جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں میرا اس پر ایمان ہے مجھے موت سے کوئی ڈر نہیں انہوں نے ایٹمی اسلحے کی موجودگی میں بڑے پیمانے پر جو اسلحہ خریدا جا رہا ہے اس کے بارے میں کہا کہ اس اسلحے کی خریداری ایٹمی اسلحے کے سامنے کچھ نہیں اور یہ لوگ صرف کمیشن کمانے کے لئے اسلحہ خرید رہے ہیں انہو ںنے اس کی مثال کراچی کے حوالے سے دی کہ وہاں بڑے بڑے فلائی اور بن رہے ہیں لیکن اگر چھوٹے علاقوں میں جائیں تو وہاں بڑے بڑے گہرے کھڈے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بڑی چیزیں تعمیر کی جاتی ہیں یہ کمیشن کھانے کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں بے نظیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سمجھدار عورت تھیں اگر وہ زندہ ہوتیں تو صورتحال مختلف ہوتی انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بے نظیر بھٹو کو اس لئے قتل کیا گیا ہے کہ انہو ںنے ایٹمی اسلحے کی تحقیقات کر انے کا اعلان کیا تھا اور انہیں اس اعلان کی سزا دی گئی ہے نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہادر آدمی ہے اور وہ جو بات کہتا ہے اس پر قائم رہتا ہے آصف زر داری کے حوالے سے انہو ںنے کہا کہ میں ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ڈاکٹر اے کیو نے بہت تعریف کی انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم آدمی ہیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر نے صحابہ کرام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام میں سے کچھ پہلے غیر مسلم تھے اور بعد میں مسلمان ہوئے تو کیا آپ ان کو پچھلے دور سے یاد کریں گے ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط بنایا جائے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 25, 2008
صدرپرویز مشرف اس امریکی منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت پاکستان کو ٢٠١٥ء تک توڑ دیا جائے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
نیو یارک ۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ صدرپرویز مشرف امریکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور امریکہ کا منصوبہ ہے کہ2015 تک پاکستان کو توڑ دیا جائے نیویارک کے شائع ہو نے والے اردو ہفت روزہ کو فون پر دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ صدر مشرف وہی کچھ کر رہے ہیں جو امریکہ چاہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا منصوبہ ہے کہ پاکستان کو2015 تک پاکستان کو تقسیم کر دیا جائے انہوں نے آئی اے ای اے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ عالمی ادارہ نہیں بلکہ امریکہ اور یہودیوں کا مشترکہ ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ میں اس ادارے کے سامنے پیش ہو نے کا پابند نہیں ہوں انہو ںنے لیبیا کے بارے میں کہا کہ پسبا جھوٹ بولتا ہے اس نے ہم سے کوئی سامان نہیں لیا بلکہ مادر نازی جس شخص نے سامان خریدا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت جب انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ خوف سے نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کیا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ کہا جا رہا تھا ملک پر بمباری کر دی جائے گی اگر آپ نے یہ جرم اپنے سر نہ لیا انہوں نے کہا کہ دوسرا آدمی جھوٹ پر جھوٹ بول رہا اب وقت آ گیا ہے کہ میں سچی تصویریں عوام کے سامنے لے آؤں انہوں نے کہا کہ میری رپورٹ محمود الرحمان رپورٹ کی طرح نہیں چھپے گی بلکہ میں نے سب کچھ اپنے بیوی بچوں کو بتادیا ہے اور جلد ہی قوم حقیقت جان جائے گی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی جان کو کسی قسم کا خطرہ ہے جو اب میں ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ میں ایک سچا اور پکا مسلمان ہوں اور زندگی موت خدا کے ساتھ میں ہے جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں میرا اس پر ایمان ہے مجھے موت سے کوئی ڈر نہیں انہوں نے ایٹمی اسلحے کی موجودگی میں بڑے پیمانے پر جو اسلحہ خریدا جا رہا ہے اس کے بارے میں کہا کہ اس اسلحے کی خریداری ایٹمی اسلحے کے سامنے کچھ نہیں اور یہ لوگ صرف کمیشن کمانے کے لئے اسلحہ خرید رہے ہیں انہو ںنے اس کی مثال کراچی کے حوالے سے دی کہ وہاں بڑے بڑے فلائی اور بن رہے ہیں لیکن اگر چھوٹے علاقوں میں جائیں تو وہاں بڑے بڑے گہرے کھڈے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بڑی چیزیں تعمیر کی جاتی ہیں یہ کمیشن کھانے کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں بے نظیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سمجھدار عورت تھیں اگر وہ زندہ ہوتیں تو صورتحال مختلف ہوتی انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بے نظیر بھٹو کو اس لئے قتل کیا گیا ہے کہ انہو ںنے ایٹمی اسلحے کی تحقیقات کر انے کا اعلان کیا تھا اور انہیں اس اعلان کی سزا دی گئی ہے نواز شریف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہادر آدمی ہے اور وہ جو بات کہتا ہے اس پر قائم رہتا ہے آصف زر داری کے حوالے سے انہو ںنے کہا کہ میں ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ڈاکٹر اے کیو نے بہت تعریف کی انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم آدمی ہیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر نے صحابہ کرام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام میں سے کچھ پہلے غیر مسلم تھے اور بعد میں مسلمان ہوئے تو کیا آپ ان کو پچھلے دور سے یاد کریں گے ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط بنایا جائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment