International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 25, 2008

سپریم کورٹ نے حلقہ ١٢٣ لاہور کے ضمنی انتخابات روکنے کا حکم جاری کر دیا



اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی انتخابی نا اہلی کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ 123 لاہور کے ضمنی انتخابات روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔نواز شریف کے وکلا کا کہنا ہے کہ نواز شریف پی سی او ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔بدھ کے روز وفاق اور میاں محمد نواز شریف کے تجویز کنندگان کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کی انتخابی نا اہلی کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے یکجا کر دیاہے ۔جسٹس موسیٰ خیل لغاری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ بینچ میں جسٹس زوار جعفری اور جسٹس فرخ محمود شامل ہیں۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الرحمان نے کیس کی پیروی کی جبکہ میاں نواز شریف کے تجویز کنندگان کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حلقہ 123 کے ضمنی الیکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیاہے ۔دوبارہ سماعت 30 جون کو ہو گی ۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹاری جنرل عبد الرحمان نے کہاکہ ہائی کورٹ کو اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی آئینی مسئلہ پر فیصلہ کر سکے۔ انتخابی پٹیشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم انتخابی ٹربیونل میں سماعت کی جاتی ہے ۔جس کے فیصلے کے حوالے سے ہائی کورٹ نہیں بلکہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ۔نواز شریف کی عدالت میں غیر حاضری سے کیس کمزور نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ نے حلقہ 123 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ اکرم شیخ نے کہاکہ نواز شریف پی سی او ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ان کے کاغذات نامزدگی کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جزوی حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے نواز شریف کو مکمل ریلیف نہیں دیا گیا

No comments: