International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 25, 2008

فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو فاٹا میں فوجی کارروائیوں کا مکمل اختیار ، اعلیٰ سطح اجلاس کا فیصلہ



اسلام آباد ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی فاٹا میں کارروائیوں کی نگرانی کریں گے جبکہ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سربراہی میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے اور وہ چیف آف آرمی سٹاف کی کمانڈ میں ملٹری آپریشن میں حصہ لیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ چیف آف آرٹی سٹاف کو تعداد اور فوجی کارروائیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار ہو گا اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ کم سے کم طاقت کا استعمال اور بڑے نقصان سے بچا جائے گا ابتدائی طور پر دہشت گردوں کے خاتمے اور سرحد پار آمدورفت کو روکنے کیلئے تیز رفتار آپریشن کئے جائیں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ افغانستان کے سہ فریقی کمیشن کے ساتھ رابطہ اور تعاون کیاجائے گا اور حکومت کو اس سے آگاہ رکھا جائے گا جبکہ وزیراعظم ، گورنر سرحد ، وزیر دفاع اور مشیر داخلہ کو ہونے والی کارروائیوں سے بھی مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا ۔

No comments: