اسلام آباد۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیس اور بجلی کے ادارے بدعنوانی میں سرفہرست ہیں جبکہ عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے اپنی حالی جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ ایک بدترین بدعنوانی ہے او رپاکستان میں ہر خاندان تقریباً2330روپے سالانہ کرپشن کی ادائیگیوں میں خرچ کرتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ابتک کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان 1998ء میں کرپشن انتہائی کم سطح پر تھی جب نواز شریف کا دور تھا جبکہ 1996ء میں یہ بلند ترین سطح پر کرپشن رہی ہے ۔ اسوقت پیپلز پارٹی کا دور تھا۔ر پورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئندہ چھ جولائی کو رپورٹ جس میں بتایا جائے گا کہ 100دنوں میں حکومت کی کارکردگی کیا رہے گی ۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 2002ء کے بعد سے کرپشن میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ صوابدیدی اختیارات ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment