International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, June 25, 2008

پنجاب اسمبلی ، سزائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کے وزیراعظم کے اعلان کو غیر اسلامی اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دیدیا

لاہور۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کے خلاف قرارداد کل پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی جسے متفقہ طور پر منظور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب تمام مطالبات زر منظور کرلئے گئے تو بیشتر ارکان صوبائی اسمبلی نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سزائے موت کے تمام قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور اسے اسلامی احکامات ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ارکان اسمبلی نے کہاکہ قتل کے مجرم کو معاف کرنے کا حق صرف مقتول کے حقیقی ورثاء کو ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہاکہ اگر ہمیں قرآن وسنت کے برعکس قوانین بنانے ہیں تو پھر ان کے نتائج کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نے اعلان کیا کہ وہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران قرارداد پیش کریں گے جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جن مجرموں کو عدالتوں نے سزائے موت دی اور ان کی اپیلیں بھی عدالت نے مسترد کردیں ان کو معاف کرنے کا اختیار وزیراعظم یا حکومت کو نہیں اس لئے ان سزاؤں کو برقرار رکھا جائے۔ قتل کے مجرموں کو معافی دینے کا اختیار صرف مقتول کے حقیقی ورثاء کو ہی ہے۔

No comments: