International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 16, 2008

پہلی بار ہائیڈروجن کار ایجاد ، ایف سی ایکس کلیرٹی نامی گاڑی ہائیڈروجن گیس اور بجلی سے چلے گی اور صرف آبی بخارات خارج کرے گی

ٹوکیو ۔ جاپانی کار کمپنی ہنڈا نے ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی کمرشل کار کی پیدوار شروع کر دی ہے جس سے کسی بھی گیس کا اخراج نہیں ہوگا۔چار نشستوں والی ایف سی ایکس کلیرٹی نامی گاڑی ہائیڈروجن گیس اور بجلی سے چلے گی اور صرف آبی بخارات خارج کرے گی۔ ہنڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ نئی گاڑی، پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی عام گاڑیوں کی نسبت تین گنا کم ایندھن خرچ کرے گی۔ کمپنی ابتدائی طور پر دو سو گاڑیاں تیار کرے گی جو اگلے تین برسوں میں لِیز پر دستیاب ہوں گی۔تاہم ایندھن کے ’خلیوں‘ سے چلنے والی اس قسم کی گاڑی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہائیڈروجن فراہم کرنے والے سٹیشنوں کی کمی ہے۔امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹس اس گاڑی کو حاصل کرنے والے ابتدائی لوگوں میں ہوں گی۔یہ گاڑی جولائی سے کیلیفورنیا میں اور رواں سال کے آخر میں جاپان میں دستیاب ہو گی۔امریکہ میں ہنڈا کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر جان مینڈل کا کہنا ہے ’ایندھن کے خلیوں کی ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی تاریخ میں یہ ایک اہم دن ہے اور ہم اس وقت سے ایک قدم اور قریب ہوگئے ہیں جب ایسے ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں عام ہوں گی۔ وہ امریکہ اور جاپان میں اس سال ’ایف سی ایکس کلیرٹی‘ کی کچھ درجن کاریں جبکہ اگلے تین برس میں ایسی دو سو گاڑیاں تیار کر لے گی۔ واضح رہے کہ ایف سی ایکس کلیرٹی، چھ سو ڈالر کے عوض ایک مہینے کے لیے لِیز پر مل سکے گی۔

No comments: