اسلام آباد ۔ اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں اپنے دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کے عہدیداروں نے امریکی ریڈیو کو بتایا ہے کہ عالمی تنظیم نے اپنے تمام ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کی نوعیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ادھرسفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے اقوام متحدہ کے دفاتر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مکمل طور پر نئی شکل دے دی گئی ہے اور ملازمین کو آمد ورفت کے دوران حفاظت کی خصوصی ہدایات بھی دی گئی ہیں جبکہ دو ہفتے قبل عالمی تنظیم کے بعض اداروں کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے تھے تاہم نہ تو حکومت پاکستان اور نہ ہی اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے فوری طور پر صورتحال کی مزید وضاحت کی ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں ڈنمارک سفارتخانے کے باہر ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں چھ مقامی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سفارتخانے کے سامنے واقع UNDPکے دفتر کو بھی دھماکے سے شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس واقع کے بعد وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی سفارتخانوں اور تنصیبات کی حفاظت میں اضافہ کردیاگیاتھا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 16, 2008
اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں اپنے دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تصدیق کر دی
اسلام آباد ۔ اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں اپنے دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کے عہدیداروں نے امریکی ریڈیو کو بتایا ہے کہ عالمی تنظیم نے اپنے تمام ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کی نوعیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ادھرسفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے اقوام متحدہ کے دفاتر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مکمل طور پر نئی شکل دے دی گئی ہے اور ملازمین کو آمد ورفت کے دوران حفاظت کی خصوصی ہدایات بھی دی گئی ہیں جبکہ دو ہفتے قبل عالمی تنظیم کے بعض اداروں کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے تھے تاہم نہ تو حکومت پاکستان اور نہ ہی اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے فوری طور پر صورتحال کی مزید وضاحت کی ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں ڈنمارک سفارتخانے کے باہر ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں چھ مقامی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سفارتخانے کے سامنے واقع UNDPکے دفتر کو بھی دھماکے سے شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس واقع کے بعد وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی سفارتخانوں اور تنصیبات کی حفاظت میں اضافہ کردیاگیاتھا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment