لندن ۔ امریکہ کے صدر بش نے اگلے سال جنوری میں صدارت کے عہدے سے الگ ہونے سے پہلے برطانیہ کا اپنا آخری دورہ شروع کردیا ہے۔ بش نے ملکہ برطانیہ سے ان کے محل میں ملاقات کی اور پھر انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم گورڈن براؤن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ لندن میں ان کے دورے کے موقع پر سینکڑوں لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔صدر بش جب برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچے تو وہاں کھڑے سینکڑوں مظاہرین نے بلند آواز میں شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ’جارج بش دہشت گرد‘ کے نعرے بھی لگائے۔ برطانوی حکام کی یہ کوشش ہے کہ صدر بش کے اس دورے کو ایسے سمجھا جائے جیسے کہ وہ اپنی صدارت کے خاتمے سے پہلے ایک طرح سے برطانیہ سے رخصت لینے آئے ہیں۔ اس سے پہلے صدر بش نے سکائی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عراق میں معصوم شہری ہلاکت پر افسوس ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں عراق میں حملہ کرنا درست تھا۔ انہوں نے ایسے تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ عراق کے معاملے پر برطانیہ اور امریکہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment