International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 16, 2008

غریب عوام کوگرین فوڈ سٹیمپ سکیم کے ذریعے ٢١ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ میاں شہبازشریف



لاہور۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے غریب عوام کیلئے گرین فوڈ سٹیمپ سکیم کیلئے 21ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ ساڑھے چار ہزار سرکاری ہائی سکولوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے علاوہ صوبہ کی ہر تحصیل میں یتیم بچوں کیلئے دو ماڈل سکول قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کا خامتہ اور بنجر زمین کی آبادکاری ہماری ترجیحات ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں غریب لوگوں کیلئے فوڈ سٹمپ سکیم کا اجراء کیا جارہا ہے جس کیلئے بجٹ میں اگرچہ 17ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن عملا یہ سبسڈی 21ارب روپے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہیلتھ انشورنس کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات کے ساتھ ساتھ صحت کی دیگر سہولیتں بھی فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں سمیت تعلیمی اداروں میں داخلے میرٹ پر کئے جائیں گے اور جو طلبہ فیس ادا نہیں کرسکتے انہیں مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ آٹے میں سبسڈی دینے کے علاوہ سمگلنگ کو کنٹرول کیا جائے گا اور اس کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر بھی قابو پایا جائے گا۔ امن وامان کے حوالے سے سوال کے جواب میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ ابھی مجھے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں میں بلند وبانگ دعوے نہیں کرتا لیکن عوام کو یقینی طور پر امن عامہ کی صورت پہلے سے بہتر نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات کا خاتمہ اور بنجر زمین کی آبادکاری ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ زمین والے دس لاکھ کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دس لاکھ گرین ٹریکٹر دیئے جائیں گے جن میں ہر ٹریکٹر پر ایک لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ 60ہزار ایکڑ زرعی زمین کاشت کیلئے لیز پر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قیمتوں کا تعین کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے تاہم پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذریعے ان قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے گا اور مڈل مین یعنی آڑتھی کے کردار کو کم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی فراہمی پر بھی اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے

No comments: