International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 8, 2008
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں اپنا اثر انہیں دکھاتیں
واشنگٹن ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے مریضوں پر دوائیں اسی صورت کارگر ثابت ہوتی ہیں جب وہ اس کے ساتھ صحت بخش غذابھی استعمال کریں۔ کینیا میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی مالی مشکلات کے پیش نظر امریکہ کی انڈیانا یو نیورسٹی اور کینیا کی موئی یونیورسٹی نے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ڈاکٹر اپنے نسخے میں مریضوں کے لیے صحت بخش غذا بھی تجویز کرتے ہیں اور مریضوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والا ایک ادارہ انہیں نسخوں میں درج غذا فراہم کرتا ہے۔ ایم پاتھ ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے لیے ایک امدادی گروپ ہے جومریضوں کو دواؤں کی بجائے وہ سبزیاں، پھل اور دوسری صحت بخش غذائیں فراہم کرتا ہے جو ڈاکٹر اپنے مریض کو لکھ کردیتے ہیں۔ کینیا میں ایچ آئی وی ایڈز کے کئی مریض غربت کی وجہ سے صحت بخش غذائیں استعمال کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔ ایم پاتھ تنظیم اس سلسلے میں ان کی معاونت کرتی ہے۔ یہ تنظیم اس وقت تقریباً 70 ہزار مریضوں کی مدد کررہا ہے۔ تنظیم سے وابستہ ابراہیم بوانٹ کا کہنا ہے کہ پہلے ہم مارکیٹ سے مریضوں کے لیے سبزیاں، پھل اور دوسری غذائیں خریدا کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمیں اپنے مریضوں کے لیے خاص قسم کی سبزیوں کی ضرورت ہوتی ہے جسے ہم نے اب خود اگاناشروع کردیا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment