International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 8, 2008

من موہن سنگھ کی جان مشکل میں ، بائیں بازو کی جماعتوں کاحکومت سے الگ ہونے کا اعلان

نئی دہلی ۔ بھارت کے حکمران ا تحاد میں شامل بائیں بازو اور کمیونسٹ جماعتوں نے امریکہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے کے خلاف حکومت کی حمایت احتجاجا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اعلان کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سربراہ پرکاش کارت نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا کمیونسٹ پارٹی کے راہنما کے مطابق حکومت کی جانب سے ایٹمی تعاون معاہدہ ختم نہ کرنے کے باعث ان کیپ اس حکومت سے علیحدہ نہ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ متنازعہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لیے وزیراعظم من موہن سنگھ کی طرف سے حتمی فیصلے کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرل یا ہے ہم نے صدر سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم (آج) بدھ سے حکومت کی حمایت سے باضابطہ طورپر علیحدہ ہو سکتے ہیں بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے حکومت کی حمایت ختم ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کی جانب سے حکومت میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔

No comments: