International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 8, 2008

دھماکے میں پاکستان ملوث نہیں:گیلانی ایسوسی ایٹڈپریس سروس



پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔وزیراعظم آج کل ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیئے ملائیشیا میں ہیں اور انہوں نے یہ بات وہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیوں افغانستان میں انتشار چاہے گا جبکہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا شریک ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے لہذٰا اس پر دباو¿ بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ کابل اور اسلام آباد کے حالیہ حملے صوبہ سرحد میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ سرحد پار شدت پسندوں کی آمد و رفت روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دو ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر مکمل نظر رکھنا مشکل ہے۔ یاد رہے کہ افغان حکام کی جانب سے ان دھماکوں کے حوالے سے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ اس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کی مذمت کر دی تھی۔

No comments: