International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 8, 2008

ق لیگ نے کشمالہ طارق کی پارٹی رکنیت ختم کر دی


اعلیٰ سطحی اجلاس میں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا فیصلہ
اسلام آباد۔ مسلم لیگ ق نے رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کی پارٹی کی رکنیت ختم کر دی ہے اس بات کا فیصلہ منگل کو ہو نے والے ق لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے کیونکہ کشمالہ طارق کا رویہ کچھ ماہ سے پارٹی کے لئے ٹھیک نہیں اور اس سے قبل انہیں اس بارے میں بارہا سمجھایا گیا مگر ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا اب پارٹی قیادت نے ان کی رکنیت ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ق لیگ کی قیادت نے میڈیا کو بتایا کہ کشمالہ طارق نے فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی توڑنے کی کوششیں کی ہیں لہذا پارٹی نے ان کی پارلیمانی بورڈ سے رکنیت ختم کر دی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھی درخواست بھجوا دی ہے کہ وہ کشمالہ طارق کی رکنیت معطل کر دے تاہم کشمالہ طارق نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں پارٹی کے اس فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ پارٹی کی قیادت کی جانب سے کشمالہ طارق کو تحریری نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اور کشمالہ طارق نے نوٹس وصول کر لیا ہے جبکہ کشمالہ طارق نے اس فیصلے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے

No comments: