International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 8, 2008

تیل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ترقی پذیر ممالک کو تباہ کردیں گی ۔ ڈی ایٹ سربراہان

کوالالمپور ۔ ڈی ۔ ایٹ سربراہی کانفرنس میں ملائیشیا ، انڈونیشیا اور دیگر رکن ممالک نے عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار بڑھانے اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں روکنے کے لیے مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ملائیشیا کے وزیراعظم عبداللہ بداوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں جاری خوراک کی قلت کو دور کرنے اور اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہمیں خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہو گااور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی معمول پر لانا ہو گا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کی معیشت تیزی سے گررہی ہے ۔ انڈونیشیا کے صدر سیلو بیمینگ نے کہا ہے کہ تیل اورخوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب ممالک کو تباہ کررہی ہیں ڈی ایٹ مسلم ممالک کی ایک تنظیم ہے جس میں ملائیشیا ، ایران ، پاکستان ، ترکی ، مصر ، انڈونیشیا ، نائیجریا اور بنگلہ دیش شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک کے ممبر ممالک کا تعلق بھی زیادہ تر اسی تنظیم سے ہے ۔

No comments: