International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 2, 2008

میاں محمد شہباز شریف بھکر سے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے


بھکر ۔ حلقہ پی پی 48 دریا خان بھکر ٢ کی خالی ہونے والی نشست پر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیںتفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 48 پی پی 49 سے کامیابی کے بعد خالی ہوئی تھی جنرل الیکشن میں اس حلقہ سے سعید اکبر خان نوانی نے عوامی نوانی محاذ کے پلیٹ فارم سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سابق ایم پی اے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر نجیب اللہ خان نیازی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی اور بھکر کی دو قومی اور تین صوبائی نشستوں پر آباد حیثیت سے عوامی نوانی محاذ کے امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو شکست دی تھی لیکن بعد میں عوامی نوانی محاذ کا گروپ غیر مشروط طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے تھے اور بعد مین سعید اکبر خان نوانی کی دعوت پر میاں محمد شہباز شریف نے اس حلقہ کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور خود بھکر آکر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس حلقہ سے میاں شہباز شریف کے علاوہ راجہ اشفاق سرور ‘نجیب اللہ خان سمیت 15 مزید امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے لیکن گیارہ امیدواروں نے پہلے میاں شہباز شریف کے حق میں اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے اور آج راجہ اشفاق سرور ‘ نجیب اللہ خان نیازی ‘ مولانا حمید خالد اور ملک نذر عباس کہاوڑ نے بھی میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر محمد یعقوب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور اس طرح حلقہ پی پی 48 دریا خان بھکر سیکنڈ کے ضمنی انتخاب میں میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

No comments: