International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 2, 2008

دس جون تک ججوں کی بحالی کا امکان نہیں، اعتزاز



اسلام آباد۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دس جون تک جج بحال ہونے کی توقع نہیں ہے وکلاء لانگ مارچ کے لئے تیارر ہیں۔ججوں کی بحالی کے طریقہ کار کے علاوہ ان کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی نئی پارٹی بنانے جا رہا ہوں۔ لاہور روانگی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پرنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے طریقہ کار کے علاوہ ان کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی وہ نئی پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے انٹرویو کو غلط طریقے سے شائع کیا ہے کہمجھ سے بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ قتل اور اغواء کے مقدمات میں زرداری کے وکیل تھے اور ان مقدمات میں انہوں نے زرداری کو خود بری کروایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر فیوڈل پارٹی ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں

No comments: