International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 2, 2008

اسلام آباد ۔ڈنمارک سفارتخانے کے مرکزی دروازے کے قریب زور دار کار بم دھما کہ ٨ افراد ہلاک ٢٦ زخمی


اسلام آباد ۔ اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے میں ڈنمارک سفارتخانے کی کار پارکنگ میں ایک زور دار دھماکہ میں 8 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں ۔دھماکے سے شہر بھر کی عمارتیں لرز اٹھیں ۔ دو درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ دھما کہ سے سفارتخانے کے قریب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ سفارتخانے کی بیرونی دیوار مکمل طور پر ملیا میٹ ہو گئی ۔ دھماکہ کی شدت سے سڑک پر 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ کے مطابق دھماکے کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قابل از وقت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج پیر کی دو پہر ایف سکس ٹو کے انتہائی حساس علاقے میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے مین گیٹ کے قریب کار پارکنگ میں زوردار دھماکہ ہوا۔ بم کار میں نصب کیاگیاتھا۔ جو کار پارک کے قریب سڑک پر ٹھہرائی گئی تھی ۔دھما کہ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک 26 زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ کے بعد انتہائی خوفناک مناظر تھے ۔دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ جبکہ انسانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ دھماکہ سے سفارتخانے کی عمارت اور بیرونی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ قریب ہی اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کی عمارت کے کئی دفاتر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ دھماکے اتنے شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ کار پارکنگ دو درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 10 سے 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا ۔ دھماکہ میں ہلاک سیکیورٹی گارڈ خدا بخش دو دوسرے افراد عامر متین اور شاہد کی شناخت ہوئی ۔ جائے وقوعہ کے قریب ناروے کے سفارتخانے کی عمارت اور بھارتی ہائی کمیشن کے گیسٹ ہاؤس سمیت کئی اہم غیر ملکیوں کی رہائش گاہیں موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار کی نعشیں پولی کلینک ، ایک کی نعش پمزلائی گئی جبکہ سترہ زخمیوں کو پولی کلینک جبکہ نو کو پمز لایا گیا ۔زخمیوں میں کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے دھما کے کے بعد ڈنمارک سفارتخانے کو خالی کرا لیا گیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ کے مطابق کیونکہ دھما کہ سڑک کے وسط میں ہوا اسلیے امکان ہے کہ گاڑی کو اس وقت وہاں لایا گیا تھا ۔ زخمیوں میں عمر حسین ، زمان ، حنیف ، کانسٹیبل تنویر ، نذیر شاہد ، طاہر حسین ، نزید احمد ، میمونہ عباس ، فرزانہ شاہین ، اسحاق ، حیدر عباس ، صائمہ حسین ، شازیہ سلطان اور دیگر شامل ہیں ۔

No comments: