International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, June 2, 2008

معاشی اور دہشت گردی کے مسائل کوسیاسی نہیں بنانا چاہیئے ۔ صدر پرویز مشرف



اسلام آباد ۔ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط تھیںا ورامید ہے کہ نئی حکومت موجود مسائل پر قابو پا لے گی ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت اور دہشت گردی کے معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیئے کیونکہ یہ قومی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کو روکنے کے لیے کاشتکاروں کو ان اجناس کی قیمتیں بین الاقوامی معیار کے مطابق دینی ہوں گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غربت ‘ بے روزگاری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی پر عمل کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تین رخ پر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس میں سیاسی ‘ معاشی اور فوجی طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے ۔ اسی طریقے سے قبائلی علاقوں میں صورت حال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جدت پسند عوام کی اکثریت دہشت گردی کے خلاف ہے اور موجودہ حکومت کے اختیار کیے گئے طریقہ کار سے ان علاقوں میں ترقی اور بہتری آئی ہے اس سے عوام معیار زندگی مزید بہتر ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں امن قائم کرنا نہایت ضروری ہے قبل ازیں صدر پرویز مشرف کو فاٹا اور شمالی علاقہ جات اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک بریفنگ دی گئی ۔ا س موقع پر گورنر سرحد اویس احمد غنی ‘ چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید ‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ائیر چیف ‘ ائیر چیف مارشل تنویر محمد احمد بھی موجود تھے۔

No comments: