International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, June 2, 2008
جون ٢٠٠٦ ء مئی ٢٠٠٨ ء کے دوران پوری دنیا میں ٢١٣ صحافی قتل ہوئے
اسلام آباد۔ پریس ایمبلم کمپین نے 2006 ء سے 2008 تک کے دورانیے پر مشتمل ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کونسل کے قیام کے بعد اب تک 213 صحافی قتل کیے گئے ہیں ۔ پریس ایبلم کمیپن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون 2006 ء سے 2008 ء تک 213 صحافی مختلف واقعات میں قتل ہو چکے ہیں یہ رپورٹ صحافیوں کے تحفظ کے بارے میں منعقدہ ایک تقریب میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آغاز میں 37 جبکہ صرف مئی کے مہینے میں 9 صحافی قتل ہوئے ہیں جن میں سے تین عراق ایک گوئٹے مالا ‘ ایک بھارت ‘ ایک برنڈی ‘ ایک پاکستان ‘ ایک سری لنکا اور ایک صحافی کولمبیا میں قتل ہوا ہے ۔ عراق میں زیادہ تر صحافی جنگی حالات میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے قتل ہوئے عراق ‘ صومالیہ ا ور سری لنکا میں بلا تخفیف صحافیوں پر حملے جاری ہیں ۔ پی ای سی نے صحافیوں پر اس طرح سے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا چاہیئے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے سکیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انٹرنیشنل کنوینیٹ پروٹیکشن جرنلسٹس ( آئی سی پی جے ) صحافیوں کے تحفظ کے سلسلے میں بات مزید آگے بڑھائے گی ۔ اور اس پر پروگرامات کیے جائیں تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں ایسی ہلاکتوں کو روکا جا سکے اور انہیں اظہار رائے کی آزادی ہو ۔ صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم پریس ایمبلم کمپین( پی ای سی ) نے انسانی حقو ق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کر نے کے لیے خصوصی اقدامات کرے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment