International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 21, 2008

کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں انڈیکس کا انقطاع مثبت زون میں ہوا

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 139.52پوائنٹس، ایل ایس ای 25میں 106.49 اور آئی ایس ای 10انڈیکس میں 111.92 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی۔ کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز ملک کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز میں انڈیکس کا انقطاع مثبت زون میں ہوا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 139.52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس کا انقطاع 10374.30 پوائنٹس پر ہوا۔کاروباری سرگرمیاں 265 کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے 118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 133کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے علاوہ ازیں مارکیٹ میں کاروباری حجم 9کروڑ38لاکھ حصص سے زائد رہا اور کے ایس ای 30انڈیکس 152.30پوائنٹس اضافے سے 11559.58پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق آئل، سیمنٹ اور فرٹیلائیزر سیکٹر کے حصص کی خریداری جاری رہی تو مارکیٹ مزید بہتری کی جانب جائیگی۔مارکیٹ میں پیر کو کاروبار میں نمایاں کمپنیوں میں این آئی بی بنک 59لاکھ89ہزار5سو حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے حصص 44 پیسے اضافے سے 9روپے48پیسے، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص 2روپے43پیسے اضافے سے 51روپے3پیسے، عارف حبیب سیکیورٹیز کے حصص 6روپے20پیسے اضافے سے 130روپے20پیسے، اینگرو کیمیکلز کے حصص 6روپے5پیسے اضافے سے 217روپے5پیسے، نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص 5روپے49پیسے اضافے سے 115روپے48پیسے، لکی سیمنٹ کے حصص 3روپے77پیسے اضافے سے 79روپے27پیسے اور او جی ڈی سی ایل کے حصص 5روپے41پیسے اضافے سے 113روپے71پیسے رہے۔دوسری جانب لاہور اسٹاک ایکس چینج میں بھی ایل ایس ای 25انڈیکس میں 106.49پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 3229.56پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔کاروباری سرگرمیاں 95کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے 36کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 19کے حصص کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ 40کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔اسلام آباد اسٹاک مارکیٹ میں آئی ایس ای 10 انڈیکس میں 111.92پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 2439.74پوائنٹس رہا جبکہ کاروباری حجم 9لاکھ29ہزار حصص سے زائد رہا۔

No comments: