International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 21, 2008

ایران نیوکلیئر مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، نئی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، کونڈوالیزارائس

جینوا ۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزارائس نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ سینیٹر سفارتکار کی موجودگی کے باوجود جینوا میں ہونے والے نیو کلیئر معاملات پر مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ باقی چھے ممالک ان ایشوز پر انتہائی سنجیدگی اور توجہ سے سوچتے ہیں امریکی وزیر خارجہ نے تہران کو خبردار کیا کہ اسے جلد نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا جینوا مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا بیان ہے جس میں انہوں نے انتہائی سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کو سنجیدہ اور مثبت جواب دینا ہو گا۔ کونڈوالیزارائس نے کہا کہ امریکہ کو یہ توقع تھی کہ ایران یورینیم افزدوگی کو ختم کرنے کے بدلے مراعاتی پیکج کو قبول کرے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ادھر ایران کے صدر محمود احمد نژاد نے سرکاری ریڈیو کو خطاب میں جینوا مذاکرات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے تاہم ایران ابھی تک اپنے واضح موقف پر قائم ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے

No comments: