International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 21, 2008

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے درمیان ٧ گھنٹے طویل ملاقات

اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان اتوارکو اہم قومی سیاسی ایشوز اور وفاقی کابینہ میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے سات گھنٹوں کی طویل ملاقات ہوئی ۔ مخلوط حکومت کے استحکام ‘ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمیوں کی نامزدگی پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری ‘ فاٹا کی صورت حال ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں مہنگائی کے حوالے سے عوام کے لیے ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ملک کی سیاسی امن و امان کی صورت حال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ پارلیمانی اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں 23 جولائی کو اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اورفاٹا کی صورت حال کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا دونوں رہنماؤں نے دوپہر کاکھانا بھی اکٹھے کھایا ۔

No comments: