International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 21, 2008

وفاقی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا ، ١٢ سے ١٦ ارکان کا ٢٥ جولائی کو حلف اٹھانے کا امکان

اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا اور 12 سے16 ارکان کا 25 جولائی کو حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان وزراء میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 12 وزراء اور 2 وزراء اے این پی اور 2 جے یو آئی (ف) سے لیے جائیں گے اور فاٹا سے بھی ایک رکن قومی اسمبلی کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے متوقع وزراء ہیں فریال تالپور ‘میر ہزار خان بجارانی ‘ اعجاز خان جھکرانی ‘فرید جمال ‘ شگفتہ جمالی ‘ نواب یوسف تالپور ‘ آفتاب شعبان میرانی ‘ نبیل گبول ‘ حنا ربانی کھر ‘فرزانہ راجہ ‘ شہناز وزیر علی شامل ہیں ۔ حنا ربانی کھر اور شہناز وزیرعلی جو اس وقت وزیراعظم کی معاونین خصوصی ہیں ان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا۔ 23 ‘ 24 جولائی کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) وفاقی کابینہ میں واپس آگئی تو ان تمام نئے ارکان کو وزراء مملکت کے عہدے دے دئیے جائیں گے اور (ن ) لیگ واپس نہیں آئے گی تو اس کی چھوری ہوئی وزارتیں نئے وزراء میں تقسیم کردی جائیں گی ۔

No comments: