توقع ہے امریکہ پاکستان ماضی کی طرح ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے
پاکستانی،امریکہ دونوں کو دہشت گردی انتہا پسندی کا سامنا ہے
امریکی صدر کی پاکستان کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام آباد ۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے نو منتخب وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور انہیں وزیر اعظم منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی ہے منگل کو ٹیلی فون پر ہو نے والی اس گفتگو میں امریکی صدر بش نے سید یوسف رضا گیلانی سے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ ماضی کی طرح آئندہ بھی اتحادیوں کی طرح آگے بڑھتے رہیں گے اس وقت دنیا بالخصوص پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے جن خطرات کا سامنا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور ان تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں گے سید یوسف رضا گیلانی نے صدر بش کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان کو اس وقت جو خطرات لاحق ہیں پاکستان اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان پر قابو پانے کی کوشش کرے گا انہو ںنے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کو بالا دست بنایا جائے گا اور تمام فیصلے پارلیمنٹ کی مرضی سے ہوں گے
No comments:
Post a Comment