صدر پرویز مشرف اور نئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مل جل کر ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔صدر نے کہاکہ وہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہاکہ تین سٹیج ٹرانزیشن آخری مرحلے میں ہے ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو چکے ہیں اور یہ انتخابات آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں پر امن طریقے سے ہوئے جو ایک قابل فخر امر ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔ صدر نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہونے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وہ ملک و قوم کے لیے بہترین کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ صدر نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس اور وزراء اعلیٰ کے انتخاب کے بعد یہ ٹرانزیشن مکمل ہو جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ مل کر قوم و ملک کے لیے کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دور بہت مشکل ہو گا کیونکہ دہشت گردی انتہا پسندی اور معاشی مسائل درپیش ہیں اور ان حالات میں اگر مل جل کر آگے چلا جائے تو بہتر ہو گا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ وہ وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ کریں گے اس موقع پر نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قوم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے انہیں بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور اپنی قوم پر فخر ہے اور ہم پاکستان کے لیے ہی جئیں اور مریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پہلے ١٠٠ دن کی گنتی شروع ہو جائے گی اور ہاؤس کے فلور پر وہ آئندہ سو دن کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ جس میں معیشت اور بحرانوں کے حوالے سے معاملات شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں چیلنجز سے نمٹنا ایک پارٹی کا کام نہیں ہے اس لیے تمام فورسز کو یکجا ہو کر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو با اختیار اور سپریم بنانا ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, March 25, 2008
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ہاؤس کے فلور پر ١٠٠ دنوں کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ، سید یوسف رضا گیلانی
صدر پرویز مشرف اور نئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مل جل کر ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔صدر نے کہاکہ وہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہاکہ تین سٹیج ٹرانزیشن آخری مرحلے میں ہے ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو چکے ہیں اور یہ انتخابات آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں پر امن طریقے سے ہوئے جو ایک قابل فخر امر ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔ صدر نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہونے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وہ ملک و قوم کے لیے بہترین کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ صدر نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس اور وزراء اعلیٰ کے انتخاب کے بعد یہ ٹرانزیشن مکمل ہو جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ مل کر قوم و ملک کے لیے کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دور بہت مشکل ہو گا کیونکہ دہشت گردی انتہا پسندی اور معاشی مسائل درپیش ہیں اور ان حالات میں اگر مل جل کر آگے چلا جائے تو بہتر ہو گا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ وہ وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ کریں گے اس موقع پر نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قوم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے انہیں بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور اپنی قوم پر فخر ہے اور ہم پاکستان کے لیے ہی جئیں اور مریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پہلے ١٠٠ دن کی گنتی شروع ہو جائے گی اور ہاؤس کے فلور پر وہ آئندہ سو دن کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ جس میں معیشت اور بحرانوں کے حوالے سے معاملات شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں چیلنجز سے نمٹنا ایک پارٹی کا کام نہیں ہے اس لیے تمام فورسز کو یکجا ہو کر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو با اختیار اور سپریم بنانا ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment