International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, March 25, 2008

پرویز مشرف کا دور ختم ہوگیا،نواز شریف



الطاف حسین نے آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،پیپلزپارٹی کے تمام رہنماوٴں اورکارکنوں کو مخدوم سیدیوسف رضا گیلانی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکبادپیش کی ۔
مسلم لیگ (ن)کے سربراہ نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ ججز 30روز میں بحال ہو جائینگے،انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا دور ختم ہو گیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بحیثیت وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد انہوں نے امریکی ٹی وی سی این این ،آئی بی این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کی معزولی 30روزمیں ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور میں نے میثاق مری پر دستخط کئے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی قرارداد پاس کرکے ایک ماہ میں ججوں کو بحال اور عدلیہ کو آزاد کرایا جائے گا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا صدر پرویز کے دور کا اختتام ہے تو نواز شریف نے جواب دیا میرا یہی خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے 18فروری کو پاکستان میں قانون کی بحالی ،ججوں کی معزولی کے خاتمے اور 1973کے آئین کی بحالی کیلئے ووٹ دیئے۔انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیو نکہ حکومت کے انتخاب کے پہلے ہی روز اس مقصد کیلئے کام شروع ہو گیا،ججز کی نظر بندی ختم ہو گئی اور ان کے گھروں سے پولیس ہٹالی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کیلئے یہ نیک شگون ہے۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم سیدیوسف رضا گیلانی کی غیرمشروط حمایت کرنے اورانہیں ووٹ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔ الطاف حسین نے آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،پیپلزپارٹی کے تمام رہنماوٴں اورکارکنوں کو مخدوم سیدیوسف رضا گیلانی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکبادپیش کی ۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ملک وقوم اورجمہوریت کے مفادمیں سب کوساتھ لیکرچلیں گے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مخدوم سیدیوسف رضاگیلانی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پراپنی، متحدہ قومی موومنٹ کے تمام رہنماؤں،کارکنوں اورعوام کیجانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

No comments: