امدادی عملہ ملبہ ہٹا رہا ہے اور ابھی مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے تین عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں جن کے ملبے تلے دب کر کم از کم دس افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس مدینہ ٹاؤن ملک یوسف نے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی عملہ ملبہ ہٹا رہا ہے اور ابھی مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے۔
ہلاکتوں کی واقعہ فیصل آباد کے گنجان آباد علاقے منصور آباد میں پیش آیا جہاں ایک دو منزلہ عمارت میں ہپستالوں کو فراہم کیے جانے والی آکسیجن سلنڈر کا گودام تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹے جس سے اس عمارت سمیت دو اور عمارتیں منہدم ہوگئیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ تاہم سلنڈر پھٹنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہے۔
ایس پی ملک یوسف نے بتایا کہ امدادی کارروائی کےدوران ایک مزید سلنڈر پھٹ گیا تھا جس سے امدادی عملے کے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان کی اکثریت محنت کشوں کی ہے
ایس پی نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کی کنکریٹ کی چھت کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر ہمسائے میں واقع ٹرک اڈے کے کمرے پر گرا جس سے اڈے کا ایک کمرہ زمین بوس ہوگیا۔ اس کمرے میں اور چھت پر چند محنت کش سو رہے تھے جو ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی اکثریت انہی محنت کشوں کی ہے۔ دیگر دو عمارتوں کےمکین بھی ملبے کے نیچے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولہ کے قریب افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment