International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 2, 2008

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد ہی عملی اقدامات نظر آئیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور اداروں و محکموں میں اصلاحات کا عمل شروع کرنے کے لیے 100 روزہ پلان آف ایکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد ہی عملی اقدامات نظر آئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملتان کے عمائدین پر مشتمل وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت اصلاحات پر یقین رکھتی ہے ۔ اس مقصد کے لیے حکومتی ترجیحات کا اعلان کیاہے ۔ جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے اور روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوام ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پسماندہ نظر انداز اور دور افتادہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے حکومت بلا امتیاز ملک کے تمام حصوں کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ اس ضمن میں منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ وفد نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے جمہوری حکومت کو استحکام حاصل ہو گا ۔

No comments: