International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 2, 2008
قبائلی علاقوں میں حالیہ فوجی آپریشن سے ہو نے والے بے گناہ لوگوں کے نقصانات کا پوری طرح ازالہ کیا جائے گا ۔حمید اللہ جان آفریدی
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں حالیہ فوجی آپریشن سے ہو نے والے بے گناہ لوگوں کے نقصانات کا پوری طر ح ازالہ کیا جائے گا انہو ںنے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن میں کافی بے گناہ لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور بہت سے لوگوں کی جائیداد کو نقصان پہنچا ہے جن کا ازالہ کر نا ضروری ہے انہو ںنے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ سے ان مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ہے جنہوںنے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ حالیہ فوجی آپریشن میں ان سب بے گناہ افراد کو ہو نے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے انہو ںنے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان ایک سروے کرائے گی جس میں علاقے میں بے گناہ لوگوں کے ہو نے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد ان کی تلافی کی جائے گی انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ فاٹا کے تمام مسائل وہاں کے لوگوں کی روایات کے مطابق حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں وہاں کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان پر اوپر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment