International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 20, 2008

دنیا بھر میں 10 سینئر سربراہان طبعی عمر پوری ہونے کے بعد بھی اقتدار پر قابض ہیں




By:Masratullah Jan
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس وقت دس سربراہان مملکت اپنی اوسط طبی عمر پوری کرنے کے بعد بھی اپنے عہدوںپر براجمان ہیں اور 1930 کے عشرے میں پیدا ہونیوالے زیادہ تر سربراہان مملکت کی حکومتیں ناکامی سے دوچار ہیں اپنی مخصوص عادات کے باعث پہچانے جانیوالے یہ سربراہان موجودہ وقت میں سب سے سینئر ترین سربراہان مملکت شمار ہوتے ہیں حال ہی میں کئے گئے ایک امریکی ادارے کی رپرٹ کے مطابق دس بوڑھے ترین سربراہوںمیں اٹھائیس سال سے اقتدار میں رہنے والے رابرٹ موگابے چوراسی برس کے ہوگئے ہیں اور دنیا کی ناکام ترین ریاستوں کی فہرست میں زمبابوے چوتھی پوزیشن پر ہے سعودی عرب کے عبداللہ بن عبدالعزیز تیس سے زائد بیویوں کے شوہر ہیں اور چوراسی برس کی عمر میں گذشتہ بارہ سال سے اقتدار میں ناکام ریاستوں کی فہرست میں سعودی عرب 83 ویں پوزیشن پر ہیں گیریجا پرساد کوئرالہ 83 سال کے ہیں اور 1991 سے نیپال میں اقتدار کی غلام گردشوں میں ہیں ان کا ملک بھی ناکام ممالک کی فہرست میں 21 ویں پوزیشن پر ہیں سینیگال کے سربراہ مملکت ابدالے ویدے 82 سال کے پیٹے میں ہیں اور آٹھ سالوں سے اقتدار میں ہیں ان کی مملکت ناکام ریاستوں کی فہرست میں 117 ویں پوزیشن پر ہیں حسنی مبارک گذشتہ چھبیس سال سے مصر میں برسراقتدار ہیں 80 سال کے پیٹے میں ہیں اور ان کا ملک ناکام ممالک کی فہرست میں چھتیسویں پوزیشن پر ہیں کویت کے صباح الاحمد الجبار صباح پانچ سال کے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں 79 ویں بہاریں زندگی کے دیکھ چکے ہیں اور اب دل میں پیس میکر لگا کر زندگی گزار رہے ہیںان کا ملک ناکام مملکتوں کی فہرست میں 124 ویں پوزیشن پر ہیں شراب نوشی کا رسیا راڈول کاسترو اس وقت کیوبا کے سربراہ مملکت ہیں 77 ویں کے پیٹے میں گذشتہ دو سالوں سے اقتدار میں ہیں ان ملک بھی ناکام ممالک کی فہرست میں 77 ویں پوزیشن پر ہیں کینیا کے سربراہ مملک موی کیباکی 77 ویں کے پیٹے میں ہیں گذشتہ پانچ سالوں سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور ان کا ملک ناکام ممالک کی فہرست میں 31 ویں پوزیشن پر ہیں بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ 76 برس کے ہو چکے ہیں گذشتہ چار برس سے بھارت میں اقتدار کی سنگھاسن پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کا ملک بھی ناکام ریاستوں کی فہرست میں 110 ویں پوزیشن پر ہیں برما کے سٹیٹ اینڈ پیس ڈویلپمنٹ کونسل کے سربراہ تن شوے اس رپورٹ میں آخری پوزیشن پر ہیں جن کی عمر 75 برس بتائی جاتی ہیں اور وہ گذشتہ سولہ سالوں سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں زیابیطیس کے مرض کا شکار سربراہ مملکت کا ملک بھی ناکام ریاستوں کی فہرست میں چودھویںپوزیشن پر ہیں-

No comments: