International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 20, 2008

صوبے میں بجلی کی مسلسل ترسیل ممکن بنائی جاے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان




کوئٹہ… وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے 220کے وی دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے رابطہ کیا جائے گا تاکہ صوبے میں بجلی کی مسلسل ترسیل ممکن ہو سکے۔ یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں انہیں صوبے میں پانی کے وسائل اور توانائی کے ذرائع کی ترقی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی محکموں اور اداروں میں بجلی کے باکفایت استعمال کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔اس سے قبل اجلاس کوبتایاگیا کہ پلاننگ کمیشن نے حکومت بلوچستان کی درخواست پر دو منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے ان میں صوبے کے ایک سو ڈیلے ایکشن ڈیموں کی تعمیر اور ناڑی دریا پر 5بند کی تعمیر شامل ہے ۔اجلاس کو گذشتہ سیلابوں سے اری گیشن اسکیموں کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سیلاب سے 458اسکیموں کو نقصان پہنچا جن کی بحالی کے لیے 37ملین سے زائد روپے درکار ہیں۔وزیر اعلیٰ کو توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ متبادل توانائی کے ذرائع کی ترقی کے ادارے نے سندھ اور بلوچستان کے7874 دیہات کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس پر 25ملین سے زائد روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 30ماہ میں مکمل ہوگا۔اس منصوبے کے تحت ہر گاؤں کو شمسی توانائی کے تحت بجلی فراہم کی جائے گی۔

No comments: