International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 20, 2008

سرحد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ



پشاور۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پشاور میں صوبہ سرحد کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہے ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ ایک روزہ دورے پر پشاور آئے جہاں انہوں نے پہلے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی اور صوبائی صدر افراسیاب خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعلیٰ سرحد کو دہشت گردی کے خلاف خدمات انجام دینے پر تعریف کی اور کہا کہ سرحد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے اور انہیں صوبے کے عوام کی مشکلات کا علم ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ اپنے امدادی اداروں کے زیر اہتمام صوبے میں عوام کی ترقی اور خوش حالی کے نہ صرف جاری منصوبوں پر کام جاری رکھے گا بلکہ نئے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے برطانوی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کی نئی صوبائی حکومت بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ پشاور میں خود کش بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے بچوں اور لواحقین نے بھی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی سے بھی ملاقات کی جس میں گورنر سرحد نے قبائلی علاقوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

No comments: