جکارتہ ۔ انڈونیشیا میں آج مسلمانوں نے صدارتی محل کے سامنے قادیانیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس فرقے پر مکمل پابندی عائد کرے ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ انڈونیشیا کی ایک مسلم تنظیم “ ایف یو آئی “ کے زیر انتظام نکالا گیا ۔ مظاہرے میں تقریبا ایک ہزار افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈونیشیا کی حکومت قادیانیوں کی تعلیمات اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرے ۔ دارالحکومت جکارتہ مین ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شامل تھے۔ گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کی حکومت نے بھی قادیانیوں کی غلط تعلیمات کی بناء پر ان پر پابندی عائد کردی تھی ۔ واضح رہے کہ ایشیا کے دوسرے ممالک کی طرح انڈونیشیا میں بھی قادیانیوں کی ایک بڑی تعداد موجودہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, April 20, 2008
انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا قادیانیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جکارتہ ۔ انڈونیشیا میں آج مسلمانوں نے صدارتی محل کے سامنے قادیانیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس فرقے پر مکمل پابندی عائد کرے ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ انڈونیشیا کی ایک مسلم تنظیم “ ایف یو آئی “ کے زیر انتظام نکالا گیا ۔ مظاہرے میں تقریبا ایک ہزار افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈونیشیا کی حکومت قادیانیوں کی تعلیمات اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرے ۔ دارالحکومت جکارتہ مین ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شامل تھے۔ گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کی حکومت نے بھی قادیانیوں کی غلط تعلیمات کی بناء پر ان پر پابندی عائد کردی تھی ۔ واضح رہے کہ ایشیا کے دوسرے ممالک کی طرح انڈونیشیا میں بھی قادیانیوں کی ایک بڑی تعداد موجودہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment